انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن پر پی ٹی اے کا مؤقف آ گیا

Aug 22, 2024 | 22:26:PM
انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن پر پی ٹی اے کا مؤقف آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن کیوں ہے؟ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اطلاع عام جاری کر دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے عوام الناس کو  ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ صورت حال پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملانے والی 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 کے خراب ہو جانے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔

اے اے ای - 1 کیبل کو ایران اور  قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250 جی  کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل (1.5T) کراچی کے قریب خراب ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین  کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ کی عدم ادائیگی، لاہورہائیکورٹ بار کے ملازم نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں اور پی ٹی اے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس سلسلے میں مزید پیش رفت سے مطلع کر دیا جائے گا۔