(24 نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب وزیر خارجہ عباس عراقچی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبارکباد دی، اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید عباس عراقچی کو ایران کا وزیر خارجہ بننے پر میری تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں, یہ ملک کی خارجہ پالیسی کو چلانے کے لیے ان پر قوم کے اعتماد کی گواہی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن پر پی ٹی اے کا مؤقف آ گیا
انہوں نے مزید لکھا کہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں, ہماری تمام نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔