سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم  کے اغوا  کا مقدمہ درج

Aug 22, 2024 | 22:42:PM
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم  کے اغوا  کا مقدمہ درج
کیپشن: اڈیالہ جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم  کے اغوا  کا مقدمہ 7 روز بعد تھانہ صدر بیرونی پولیس راولپنڈی نے درج کرلیا،مقدمہ مغوی محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

محمد اکرم کی اہلیہ کے مطابق 14 اگست کی صبح 5 بجے چند افراد خوف ہراس پھیلاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہونے والے افراد نے ہم سے موبائل فونز بھی چھین لئے،ماسک پہنے تینوں بندوں نے محمد اکرم کو زبردستی ویگو ڈالے میں ڈالا اور لے گئے، محمد اکرم تینوں افراد سے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملنے کا کہتے رہے، واقعہ کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل آئے اور ہمارے موبائل فونز لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا