وزیراعظم شہباز شریف سے عرب مانیٹری فنڈ کے چئیر پرسن کی ملاقات

Aug 22, 2024 | 22:57:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے عرب مانیٹری فنڈ کے چئیر پرسن کی ملاقات
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے عرب مانیٹری فنڈ کے چئیر پرسن ڈاکٹر فہد الترکی کی سربراہی میں وفد ملاقات کررہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عرب مانیٹری فنڈ کے چئیر پرسن ڈاکٹر فہد الترکی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،زر مبادلہ کو قانونی طریقے سے ملک میں لانے کے حوالے سے حکومت پاکستان اقدامات اٹھا رہی ہے ،ملک میں ای کامرس کے شعبے اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم کاکہناتھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جو کہ ایک بڑا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، بونا اور راست کے تعاون سے پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ڈیجیٹل رابطہ استوار ہونا انتہائی خوش آئند ہے،بوناراست کنیکٹیویٹی پراجیکٹ ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،یہ اہم اقدام ملک میں ترسیلات زر کے بہاؤ کو با ضابطہ بنائے گا اور ڈیجیٹل گورننس کے نظام کو بہتر بنائے گا ،بونا -راست کی بدولت اس زرمبادلہ کو آسان اور سستے طریقے سے پاکستان بھیجا جا سکے گا ،بونا-راست ہمارے مشترکہ ویژن کا عکاس ہے ۔

ڈاکٹر فہد ، چیئر پرسن عرب مانیٹری فنڈنے کہاکہ پاکستان عرب دنیا سے باہر  عرب مانیٹری فنڈ کے منصوبے بونا سے منسلک ہونے والا پہلا ملک ہے ،بونا-راست کی بدولت دونوں اطراف کی معیشت باہمی تعاون اور اعتماد کے ساتھ ترقی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی