صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، مختلف امور زیرِ غور

Aug 22, 2024 | 23:34:PM
صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، مختلف امور زیرِ غور
کیپشن: صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں موسمیاتی تبدیلی، آبپاشی اور تعلیم سمیت مختلف امور زیرِ غور لائے گئے۔

وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یُنگ یے نے ملاقات کی، کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بینک کے کردار بارے بتایا۔

صدر مملکت نے سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت کو سراہا، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، صدر مملکت نے زراعت، آبپاشی اور تعلیم کے شعبے میں بینک کی پاکستان کیلئے خدمات  کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز کے جنگلات اگائے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈ یشن پر پی ٹی اے کا مؤقف آ گیا

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کانسٹنٹینوس مؤاٹسوس کی الوداعی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صدر مملکت یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔