سری لنکن حکومت کی سعودی عرب سمیت 35 ممالک کو ویزا فری رسائی کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سری لنکا کی وزارت سیاحت کے مشیر ہرین فرنینڈو کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت یکم اکتوبر سے سعودی شہریوں سمیت 35 ممالک کو ویزا فری انٹری کی اجازت دے گی۔
سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر امیر اجواد نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شہریوں کو سری لنکا میں ویزا فری رسائی فراہم کرنے کا بہترین فیصلہ سری لنکا اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور کاروباری تبادلوں کو بڑھانے کے لئے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا،عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا اوراس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے کا جشن بھی منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، مختلف امور زیرِ غور
واضح رہے کہ جمعرات کو اپنے اعلان میں سری لنکا کی حکومت نے 35 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی اجازت دی ہے،ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، چین، امریکہ، انڈیا، جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیئم، سپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، نیپال، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، چیک ریپبلک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ،روس اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جولائی میں سری لنکا کی ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب، سری لنکا کے لیے سیاحوں کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔سری لنکا کے سفارت خانے نے 27 سے 29 مئی تک ریاض ٹریول فیئر 2024 میں اپنی سیاحتی مصنوعات کی نمائش سمیت جزیرہ نما ملک کو ایک منزل کے طور پر فروغ دینے میں بھی مدد کی تھی۔