پنجاب اسمبلی میں جمع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بزدار دور میں کمپنی نے قانون کے برعکس زبانی احکامات پر 8 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ جاری کئے

Dec 22, 2024 | 12:39:PM
 پنجاب اسمبلی میں جمع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2020 اور 21 کی آڈٹ رپورٹ میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالی امور میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2020 اور 21 کی آڈٹ رپورٹ میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالی امور میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کنٹریکٹرز کو قانون کے برعکس 8 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ جاری کیے گئے ،بزدار سرکار کی زبانی احکامات پر ادائیگیاں کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملکی و غیر ملکی کنٹریکٹرز کو ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر 56 کروڑ 18 لاکھ کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بار بار تحریری طور پر آگا کیاگیا لیکن مالی بے ضابطگیوں پر کوئی جواب نہیں جمع کرایاگیا،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے من پسند کنٹریکٹرز کو نوازا گیا،ویسٹ کولیکشن کی مد میں کنٹریکٹرزکو پیشگی ادائیگیاں بھی خلاف قانون تھیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا

دوسری طرف سڑکوں کی دھلائی کے کی مد میں بھی غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی گئی،رقم کی ادائیگی کنٹریکٹ مکمل ہونے کی تصدیق کے بغیر کی گئی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےحکام مالی امور میں اربوں کی مالی بے ضابطگی پر آڈٹ کمیٹی میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔