(24 نیوز) مہنگی ہونے اور سولر کے استعمال سے بجلی کی طلب میں کئی گنا کمی۔
لاہور میں مہنگی بجلی اور سولر کے استعمال سے لاہور میں بجلی کی طلب میں کئی گنا کمی دیکھنے میں آئی ہے،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق آج بجلی کی طلب کم ترین سطح 1700 میگاواٹ کے لگ بھگ آئی، بجلی کی طلب ان دنوں میں 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوتی تھی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی کے باعث بڑی صنعتیں بند پڑی ہیں یا سولر پر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ گھریلو صارفین میں بھی بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے،ماہرین نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں کمی انتہائی تشویشناک امر ہے، حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی لانا ہوگی،ان کا کہنا ہے کہ صنعتیں بجلی استعمال کریں گی تو طلب بڑھے گی۔
اسے بھی پڑھیں:دو روز سستا بکنے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا