کرسمس پر گھر لوٹنے والوں کی کشتی دریا میں ڈوب گئی، 38 ہلاک

Dec 22, 2024 | 17:52:PM

(ویب ڈیسک)کانگو میں دریائے بسیرا پر کرسمس کیلئے گھروں کو لوٹنے والے لوگوں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں واقعہ پیش آیا اور 100 سے زائد لاپتا ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ اب تک بیس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔حادثے کی جگہ سے پہلے دریا پر واقع آخری قصبے انگینڈے کے میئر جوزف جوزف کینگولنگولی نے کہا کہ مسافر بنیادی طور پر کرسمس کیلئے گھر لوٹنے والے تاجر تھے۔

مقامی رہائشی کے مطابق بدنصیب فیری میں 400 سے زیادہ لوگ سوار تھے، امکان ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔کانگو کے حکام متعدد مرتبہ اوور لوڈنگ کشتیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خبردار کیا کہ دریاؤں پر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ تاہم دور دراز علاقوں میں بہت سے لوگ محدود وسائل کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

اس سے قبل اکتوبر میں کم از کم 78 افراد ڈوب گئے تھے۔ جون میں کنشاسا کے قریب اسی طرح کے ایک حادثے میں 80 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائیگا، احتساب عدالت سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں