حکومت سے مذاکرات ،پی ٹی آئی نے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا

Dec 22, 2024 | 18:05:PM
حکومت سے مذاکرات ،پی ٹی آئی نے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔ تحریک انصاف نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کےباعث سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات بھی روک لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ ہزار سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سرفہرست ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبات میں شامل ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبات رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز پر مشتمل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی؛ انگلینڈ 15رکنی سکواڈ کا اعلان کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی،اہم کھلاڑی آؤٹ