دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف  

Dec 22, 2024 | 18:19:PM
دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف  
کیپشن: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پائیدار استحکام لانے کے ساتھ  ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اورجنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور جوانوں سے بات چیت کے دوران دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی۔انہوں نے مزید کہاقوم کی حمایت سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں اور ان کا یہ عزم قابل  ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات ،پی ٹی آئی نے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا