پی ایس ایل 10 میں فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

Dec 22, 2024 | 19:35:PM
پی ایس ایل 10 میں فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: پی ایس ایل 10
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدحماد)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔ 

شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے  گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پرانتخاب کرینگے۔چھ کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین بیٹر،بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیرنے کہا ہے کہ پرجوش شائقین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل  کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے،ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم! محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی