بھارت کے میچز کیلئے عرب امارات کا نیوٹرل وینیو فائنل

Dec 22, 2024 | 21:22:PM

(محمد حماد)پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کوچیمپئنزٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ 

پی سی بی ترجمان عامر میر نے بتایا کہ بورڈ نے آئی سی سی کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اب انڈیا اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا تھا۔ وینیو کا حتمی فیصلہ پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کے بعد ہوا۔ 

اعلان کے مطابق 2027 تک پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرے گا اور بھارتی کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی نے یہ بھی کہا تھا کہ اسے بھارت، پاکستان اور ایک تیسرے ایشیائی رکن ملک یا (ایک ایسوسی ایٹ ایشیائی ملک) کو شامل کرکے کسی نیوٹرل مقام پر سہ فریقی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

مزیدخبریں