فوجی عدالتوں نے شواہد کی بنیاد پر سزائیں دیں، خواجہ آصف

Dec 22, 2024 | 22:42:PM
فوجی عدالتوں نے شواہد کی بنیاد پر سزائیں دیں، خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ملٹری کورٹس  کی طرف سے دی گئی سزاوٗں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر 25 ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا ہوئی ہے اور ان حملوں میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے۔ 

فیس بک پر اہم ترین گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ویڈیو ریلیز ہوئی جس کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا 2018میں پی ٹی آئی کو آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا اور اب تحریک انصاف اب دوبارہ  امریکہ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ 

پناما کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عدلیہ کی طرف سے آیا فیصلہ باعث شرم تھا کیونکہ اسٹبلشمنٹ نواز شریف کو مائنس کرنا چاہتی تھی اور اس کے پیچھے جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وپنر عبداللہ شفیق نے تین بارمسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرشرمناک ریکارڈ بنا لیا