60 رنز کی شاندار بیٹنگ کرنیوالے خواجہ نافع نےدنیائے کرکٹ کے دل جیت لیے

Feb 22, 2024 | 11:43:AM
60 رنز کی شاندار بیٹنگ کرنیوالے خواجہ نافع نےدنیائے کرکٹ کے دل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)22 سالہ نوجوان بلے باز نے ایک فاتحانہ اننگز سے دنیائے کرکٹ کے دل جیت لیے،ساتھ ہی اپنی ایسی ہی شاندار پرفارمنس سے پی ایس ایل کے بھی چیمپئن بننا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں60رنز کی شاندار بلکہ یادگار اننگز کھیل کر دنیائے کرکٹ کو حیران کرنے والے نوجوان بلے باز خواجہ رافع نے  پی ایس ایل کی دریافت بننے والے خواجہ رافع نے پاکستان کی نمائندگی کو اپنا اگلا ہدف قرار دے دیا۔

 کراچی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ خواجہ محمد رافع نے لاہور قلندرز کے خلاف انہیں کے شائقین کے سامنے31 گیندوں پر 60رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے بلے باز نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنی کامیابی سے متعلق بات کی۔

 کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے کہتے ہیں کہ کپتان اور ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب ہوئے، خواجہ رافع نے ویڈیو سے اپنی سلیکشن کی بات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بچپن سے ہی پروفیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اپنے والدین کی مرضی اور سرپرستی میں وہ انڈر15، 16 اور پھر19 کے بعد گریڈ 2 یعنی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ 

بابر اعظم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے خواجہ رافع کا کہنا تھا کہ وہ انہی کے خلاف کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کی بیٹنگ پوزیشن، وسیم اکرم نےسوال اٹھادیئے

ان سے پوچھا گیا کہ پشاور زلمی کے خلاف آپ پانچویں نمبر پر آئے تو صرف60رنز بنا سکے جبکہ دفاعی چیمپئنز کے خلاف تیسری یعنی ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرنے میدان میں آئے تو ساٹھ رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے تو آپ کا اپنا فیورٹ بیٹنگ نمبر کیا ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کی طرف سے انہیں تیسرے سے پانچویں نمبر پر تیار رہنے کو کہا گیاتھا، ٹیم کی ضرورت اور پلان کے مطابق وہ کسی بھی پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں.