روپے کی بے قدری،امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کرنسی کے لین دین کے کاروبار میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تگڑا ہونے لگا ۔
جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
ضرورپڑھیں:پاکستانی معیشت کو درپیش خطرات کی نشاندہی
معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل چار روز سے کمی ہورہی ہے۔