اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں عام انتخابات اور نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے ہی پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع۔اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 333 پوائنٹس بڑھ کر 61893 پوائنٹس پر پہنچ گیا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 61 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ضرورپڑھیں:روپے کی بے قدری،امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے رجحان آج بھی برقرار ہے،انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔