پنجاب میں گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا، ن لیگ سے معاہدہ ہو گیا

Feb 22, 2024 | 14:08:PM

(حسن علی)پیپلز پارٹی کا پنجاب میں وزارتیں نہ لینے کے حوالے سے  پاکستان مسلم لیگ (ن)  سے معاہدہ ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں وزارتیں نہ لینے پر معاہدہ طے پا گیا ہے ، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں صرف اپنا گورنر لگائےگی، وزارت نہ لینےپرپیپلزپارٹی جنوربی پنجاب کےنومنتخب ارکان نے تحفظات کا اظہار کای ہے ، پارٹی رہنماؤں کاپارٹی قیادت سےپنجاب میں بھی وزارتیں لینےکامطالبہ سامنے آیا ہے ، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سےہی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پرکامیابی حاصل کر سکی، وسطی پنجاب سے پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا، نو منتخب ارکان کی جانب سے تجویز سامنے آئی ہے کہ وفاق میں نہ سہی پر پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ کا حصہ بننا چاہیے، پنجاب مستحکم ہونےکیلئےلوگوں کےکام اوران کوسہولت دینی ہوگی۔ 

دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب بھرمیں مضبوط قیادت لانےکافیصلہ کیا ہے  ،پارٹی حکومت سازی کےبعدپنجاب میں قیادت کیلئےمضبوط رہنماؤں کاچناؤکریگی،لاہور اور پنجاب کی تنظیم نو بھی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

مزیدخبریں