معروف گلوکارذیشان روکھڑی کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیرعالم) معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
معروف گلوکار ذیشان روکھڑی کو علاقہ مجسٹریٹ وزیرآباد کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ بلال افتخار نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گلوکار ذیشان روکھڑی کی ضمانت منظور کی ہے۔
گلوکار ذیشان روکھڑی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے شادی کی تقریب میں شراب پی کر غل غپاڑہ کیا ہے۔ وزیرآباد تھانہ علی پور چٹھہ میں معروف گلوکار ذیشان روکھڑی سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گلوکار ذیشان روکھڑی نے بتایا کہ وزیرآباد کے اندر اُنہوں نے کچھ ایسا کام نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو۔ میں نے پی ٹی آئی کا سونگ’ نک دا کوکا ‘گایا ہے شائد اس کی سزا ملی ہے۔
مزید پڑھیں: خام تیل کی درآمد میں 4 فیصد کمی ریکارڈ
گلوکار ذیشان روکھڑی کی ضمانت اپلائی کرنے کیلئے پچاس کے قریب وکلاء علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق گلو کار ذیشان روکھڑی کے آر ایچ سی علی پور چٹھہ سے میڈیکل سیمپل لے کر فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔