احمد علی اکبر نے ماہم بتول کے ساتھ زندگی کانیاسفرشروع کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکار احمد علی اکبر نے ماہم بتول کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کے آغازکی تصدیق کردی،تاہم انہوں نے شادی کی تصاویر ری پوسٹ کرنا پرائیویسی کے خلاف قرار دیاہے۔
پری زاد اورعہدوفاجیسے ڈراموں اورلال کبوترجیسی فلموں میں اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والے احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی ہے،وہ اپنی نجی زندگی میڈیا کی چکا چوند سے دور رکھنے کے قائل ہیں،اس لیے انہوں نے اپنی شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔
کچھ روزقبل فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مخلتف شوبز پیجز پر احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصاویرپوسٹ کی گئی تھیں جس میں دلہا اور دلہن اپنے دوست احباب کے ساتھ نظر آئے تھے،تاہم اب اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر خود شیئر کردی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو شادی کی خوش خبری دی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’میرا دل میری زندگی، میرا سکون میرا گھر۔
یہ بھی پڑھیں:نرگس فخری نے پرانے دوست ٹونی بیگ سے شادی کرلی
تاہم اداکار نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہماری تصاویر کو ری پوسٹ نہ کیا جائے۔
شادی کی پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں اور شوبزستاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔