اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی نازیبا حرکت: ویڈیو وائرل

Feb 22, 2025 | 11:03:AM
اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی نازیبا حرکت: ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپا رازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا  اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی،پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ اس وقت  حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اجازت کے زبردستی اداکارہ کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔

 مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کو مداح کی یہ حرکت اس قدر ناگوار گزری اورانہوں نے اسے فوری دھکا دے کر خود سے دور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:احمد علی اکبر نے ماہم بتول کے ساتھ زندگی کانیاسفرشروع کردیا

اس حرکت پر موقع پر موجود لوگوں کی جانب سے بھی اس شخص کوردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے اداکارہ کا پبلسٹی سٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔