یزویندرا سے طلاق کے بعد دھناشری ورمانے 60کروڑ نہیں مانگے،خاندان کی وضاحت
2020 میں شادی کرنیوالے یزویندرا چاہل اور دھناشری ورماکے درمیان20 فروری 2025 کو باضابطہ طلاق ہوگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل کی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے خاندان نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ معروف کوریوگرافر دھنا شری ورما نے طلاق کے بعد سابق کرکٹر شوہر سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو اس حوالے سے ورما خاندان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ علحیدگی یا طلاق کے بعد ملنے والی رقم کے حوالے سے ساٹھ کروڑ روپے مانگنے کا الزام بے بنیاد ہے۔
28 سالہ دھناشری ورما کے خاندان نے وائرل ہونے والے اس دعوے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس بے بنیاد خبر کو نہ پھیلائیں،دھناشری ورما نے یزویندرا چاہل سے کبھی بھی علیحدگی بعد گزر بسر کیلئے خرچ کی رقم نہیں مانگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ بات ہے کہ اس قسم کی غیر مصدقہ انفارمیشن کو بنا تصدیق کیےآگے پھیلایا جائے، دونوں فریقین کو معاملے میں گھسیٹا جائے اور ساتھ ہی ان کے خاندانوں کو غیر ضروری افواہوں کا نشانہ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی نازیبا حرکت: ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ دھناشری ورما اور 35 سالہ یزویندرا چاہل کی 2020 میں شادی ہوئی تھی اور 20 فروری 2025 کو دونوں کی ممبئی کی ایک عدالت میں باضابطہ طلاق ہو گئی۔