نوجوان لڑکے سے متعلق سوال پرویناملک نے تصاویراورویڈیوزڈیلیٹ کردیں
کل پاکستان کو سپورٹ کروں گی، بابر اعظم میرا گانا سن کر کھیلیں بہت اچھا محسوس کریں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے شادی اور نوجوان لڑکے کے ذکر سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کردیا۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں دوستوں کے درمیان اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس دوران نجی ٹی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وینا ملک نے بتایا کہ میں کئی سال بعد اپنی سالگرہ منا رہی ہوں،تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری شادی کی افواہوں اور نوجوان لڑکے سے متعلق پوچھا گیا سوال ہی گول کر دیا۔
وینا ملک نے سوال کے جواب میں کہا کہ کون ہے وہ نوجوان لڑکا؟ کس کی بات ہو رہی ہے؟ مجھے نہیں معلوم کہ کون ہے وہ لڑکا؟
بعد ازاں اداکارہ نے کہا کہ میں آج کل کام کر رہی ہوں، اپنا شوق پورا کر رہی ہوں، مجھے گلوکاری کا شوق تھا جسے اب میں باقاعدہ طور پر وقت دے رہی ہوں، بہت جَلد میرے گانے ریلیز ہوں گے۔
وینا ملک نے کہا کہ کل میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ میں پاکستان کو سپورٹ کروں گی، بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ میرا گانا سن کر کھیلیں، میرا گانا سن کر وہ بہت اچھا محسوس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روبینہ اشرف کی ایک بات نے میری زندگی بدل دی: ندا یاسرکاانکشاف
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے وینا ملک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی تھیں،ان پوسٹس میں اداکارہ کو مذکورہ نوجوان لڑکے کے ساتھ رومانٹک گانوں پر ریلز بناتے، ویلنٹائن ڈے مناتے اور کیک کاٹتے دیکھا گیا تھا جنہیں اب اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
ا