چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا، دبئی میں بارش بھی کھیلنے آئے گی؟

Feb 22, 2025 | 12:58:PM
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا، دبئی میں بارش بھی کھیلنے آئے گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں تا ہم بارش بھی میچ کھیلنے آسکتی ہے۔

البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے لیکن کیا اتوار کو دبئی میں بارش ہوسکتی ہے؟ متعدد شائقین یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں،دبئی میں منگل 18 فروری کو بارش ہوئی جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیشی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلہ دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا،البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے،ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔