کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
صرف فنکار جوڑی نے ہی ڈانس پرفارمنس نہیں دی،معروف شوبزستاروں نے بھی بھرپور حصہ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)حال ہی میں نکاح کرنے والی فنکار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویرسامنے آرہی ہیں،اب ان کی شیندی کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گوہر رشید نے حال ہی میں اپنی اور کبریٰ خان کی شیندی کی فلمی و رومانوی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس جوڑی کو مقدس مقام پر سادگی سے نکاح کرنے پربہت سراہا گیا،تاہم وطن واپس آنے کے بعد شادی کی دیگر تقریبات میں ناچ گانے پرانہیں سوشل میڈیاصارفین کی تنقیدکاسامناکرناپڑرہاہے۔
شیندی کی تقریب میں صرف فنکار جوڑی نے ہی مختلف گانوں پر ڈانس پرفارمنس نہیں دی بلکہ شوبز سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے بھی بھرپور حصہ لیا اور تقریب کو چار چاند لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:پروین بابی نے امیتابھ بچن کیخلاف ایف آئی آر کیوں درج کروائی تھی؟
اس تقریب کی ویڈیو گوہر رشید نے "خوش دل" کے کیپشن کے ساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھی فنکاروں سمیت دیگر عزیز و اقارب نے اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔