بھارت میں ہرخاتون کیساتھ ایک جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا: جیا بچن

Feb 22, 2025 | 15:37:PM
بھارت میں ہرخاتون کیساتھ ایک جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا: جیا بچن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ  امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن حجابی خواتین کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

جیا بچن شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے سماج وادی پارٹی کی جانب سے سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، وہ اس وقت رکنِ پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی نمائندہ ہیں۔

جیابچن نے حال ہی میں اتر پردیش کے ضمنی انتخابات اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُتروانے کے واقعہ پر اپنی آواز بلند کی ہے۔

جیا بچن نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر خاتون کے ساتھ ایک جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا، اُتر پردیش کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُٹھا اُٹھا کر دیکھے گئے جو مکمل طور پر ان کی رازداری کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، یہی عمل دہلی کے انتخابات میں بھی دہرایا گیا۔

جیابچن نے کہا کہ جو خواتین برقعہ نہیں پہنتیں ان کی جانج پڑتال نہیں ہوتی اور اگر کسی نے برقعہ پہن لیا تو ان کے برقعے اٹھا اٹھا کر دیکھا جاتا ہے کہ وہ خواتین ہیں یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کی لندن کی سڑکوں پر سرپرائز پرفارمنس

انہوں نے مزید کہا کہ میں جس گھر میں پیدا ہوئی وہاں ہم 3 بہنیں تھیں، میں سب سے بڑی ہوں، میری سب سے پہلی اولاد ایک لڑکی ہے، میری پہلی نواسی اور پوتی بھی ایک لڑکی ہے، اس لیے مجھے معلوم ہے اور یہ جان کر اچھا لگتا ہے کہ سنبھالنے والی خواتین آگے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ خواتین کی موجودگی ان کی شناخت، اگرمگر، شاید نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے، ہم خواتین کو مشہور ہونے کا شوق نہیں ہے۔