پاکپتن میں اوباش نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکپتن میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، نواحی علاقے جھگیاں کُندن لال میں اوباش نوجوان نے خاتون کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں 3 بچوں کی ماں عشرت بی بی زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود تیزاب گردی کے واقعات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت پھر بلند،فی تولہ کتنے کا ہو گیا