(24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ بھارت کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلئنگ الیون سامنے آگئی ہے، پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان بھی چیمپئنز ٹرافی سے انجری کے باعث باہر ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل امکان ہے کہ پاکستان پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی، جس میں امام الحق اور مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کو شامل کیا جائے گا۔
امکان ہے کہ بابراعظم اور امام الحق اننگز کا آغاز کریں گے، سعود شکیل تیسرے نمبر پر آئیں گے، مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر کو باہر کیے جانے کی توقع ہے، ان کی جگہ کامران غلام پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں۔
عثمان خان کی فائنل الیون میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں، وہ آؤٹ آف فارم ہیں اور ابھی انہیں ون ڈے میں ڈیبیو کرنا ہے، پاکستان باولنگ اٹیک برقرار رکھ سکتا ہے جس میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں جبکہ واحد اسپنر ابرار احمد شامل ہوں گے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ پاکستان جیتے گا یا بھارت، ملتان میں شیر نے فیصلہ سنا دیا