گلین میکسویل زیادہ شراب پینے کے سبب ہسپتال داخل

Jan 22, 2024 | 19:45:PM

 (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل زیادہ شراب پینے کے سبب ہسپتال داخل ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جمعے کو رات دیر گئے پارٹی میں زیادہ شراب پینے کے باعث طبیعت بگڑنے پر گلین میکسویل کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا،رائل ایڈیلیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے گلین میکسویل کا معائنہ کیا جس کے بعد آل راؤنڈر اسی روز ہسپتال سے گھر چلے گئے اور اگلے روز ٹی20 سیریز کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں روپے کا ڈالر کو رگڑا، اوپن مارکیٹ میں یورو اور اماراتی درہم نے پچھاڑ دیا

مزیدخبریں