حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کے باعث میں 6 مارچ 2025 کو اپنی مدت ختم کرنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں:’بارود کے بدلے پھول‘حماس کا اسرائیل خواتین سے اعلیٰ حسن سلوک
لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے لکھا کہ 7 اکتوبر کی صبح میری کمانڈ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز اسرائیل کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں اور پھر اسرائیل نے بھاری اور دردناک قیمت چکائی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ہلیوی کو 30 جنوری تک حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات مکمل کرنے کی مہلت دی تھی ۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف کی مدت ملازمت مارچ میں ہی ختم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:جنگ بندی کا پہلامرحلہ،اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا
یادرہے کہ حما س کے اسرائیل پر حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے اور سیکڑوں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا کر غزہ لایا گیا تھا۔
حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کو جواز بنا کر اسرائیل نے اگلے دن ہی غزہ کے شہریوں پر وحشیانہ فضائی بمباری کا آغاز کیا اور ساتھ ہی کچھ دن بعد زمینی کارروائی بھی شروع کردی تھی۔