روہت شرماپاکستان نہیں جائیں گے،کیپٹنز میٹ دبئی لیکرآؤ،بھارت کانیاواویلا

Jan 22, 2025 | 14:20:PM
روہت شرماپاکستان نہیں جائیں گے،کیپٹنز میٹ دبئی لیکرآؤ،بھارت کانیاواویلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بی سی سی آئی نے کہہ دیا ہے کہ روہت  شرما پاکستان نہیں جائیں گے، چمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ ، فوٹو شوٹ دبئی لیکر آؤ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا اب نیا تنازع کھڑا کرنے کیلئے اپنے کپتان روہت شرما کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے ایونٹ بھی دبئی میں کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،صائم ایوب کے متبادل اہم کھلاڑی کو آزمانے پر غور

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والے دونوں ایونٹس کو دبئی منتقل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما شریک ہوسکیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کیپٹنز میٹ، پریس کانفرنس اور افتتاحی تقریب کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام ہٹانے پر پھٹکار کھا چکا ہے۔

 بھارتی بورڈ نے میچز کو ہائبرڈ ماڈل پر کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی مسائل ہیں کیونکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان میں نہیں کھیل رہی لہذا ایسے دیکھا جائے۔

اس معاملے پر آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم زیادہ مقبول یا شاہد آفریدی؟سابق کپتان کااہم دعویٰ سامنے آگیا 

گزشتہ روز آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔