بابراعظم کو  چیمپیئنز ٹرافی سے قبل وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے باسط علی

Jan 22, 2025 | 18:04:PM

(24 نیوز)پاکستان کے سابق معروف بلے باز باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل سٹار بلے باز بابراعظم کو آرام دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ بیٹنگ میں مسلسل ناکامی کی وجہ سےبابر اعظم کااعتماد خراب ہورہا ہے۔بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اگر ہم ٹیسٹ سیریز جیت بھی جاتے ہیں تو پھر بھی ہم چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر رہے، بابراعظم کو پلیئنگ الیون کے ساتھ رکھنا چاہیے اور انہیں آرام دینا چاہیے۔ان کا مزید  کہنا تھا کہ اگر پہلے ٹیسٹ میچ جیسی ہی پچ رہی تو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

یا د رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بابراعظم کی کارکردگی کوئی خاطرخواہ نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شائقین ان پر تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر   

مزیدخبریں