سلمان خان کی نئی آنیوالی فلم ’سکندر‘ کا سین لیک، وہ کہاں گھوم رہے تھے۔۔؟

Jan 22, 2025 | 19:04:PM
سلمان خان کی نئی آنیوالی فلم ’سکندر‘ کا سین لیک، وہ کہاں گھوم رہے تھے۔۔؟
کیپشن: فوٹو (ویڈیو اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف ہیرو سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا سین لیک ہوگیا۔ یہ فلم رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان ان دنوں فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، ستیاراج، شرمن جوشی، راشمیکا اور کاجول اگروال شامل ہیں۔ فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ممبئی کی گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔سین میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان نے کالی پیلی ٹیکسی میں سفر کیا اور جس مقام پر یہ مناظر فلمائے جا رہے ہیں وہاں عوام کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلی اجلاس پر کروڑوں خرچ، رقم ہے کوئی نہیں پھر اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟، بیرسٹرگوہر