توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Jan 22, 2025 | 19:20:PM

(احتشام کیانی)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا،نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج راجہ انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔

گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی،عدالت نے اعتراضات دور کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت کو قابو نہ کیا جا سکا، یورو اور برطانوی پاؤنڈ نے بھی روپے کا بھرکس نکال دیا

مزیدخبریں