گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔
پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دیدی، گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہوگئی۔
سیکشن 24 کےتحت موٹر مالکان اپنےضلع میں گاڑی رجسٹر کروانے کے پابند تھے، پنجاب کے رہائشی اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق پورے پنجاب میں ایک سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبرالاٹ کیے جا رہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی قدغن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا شاندار کارکردگی پر5تنخواہیں انعام دینے کا اعلان، ملازمین کی لاٹری نکل آئی