(روزینہ علی)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔جبکہ صبح /رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور ،ملتان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی سے درمیانی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ،سماعت کون کریگا؟جج کا نام سامنے آ گیا
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، موہنجوداڑو،شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 10،گوپس منفی07، اسکردو منفی 05 استور، مالم جبہ منفی 04 اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے اہم خبر