325 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت،تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )نے حالیہ ٹی بلز (ٹریژر بلز) کی نیلامی کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق حکومت نے 325 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کیے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 40.6 ارب روپے مالیت کے 3 ماہ کے بلز بیچے,3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ییلڈ 20 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 11.58% رہی,حکومت نے 33.4 ارب روپے مالیت کے 6 ماہ کے بلز بیچےجس کی کٹ آف ییلڈ 39 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 11.40% رہی،حکومت نے 251.5 ارب روپے مالیت کے 12 ماہ کے بلز بیچے جسمیں کٹ آف ییلڈ 41 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 11.389% رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر اور کسٹمز افسران کو اچھی کارکردگی پر5بنیادی تنخواہوں تک انعامات ملیں گے