انگلینڈ نےدوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ناٹنگھم میں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل تھیں جہاں انگلش ٹیم نے کالی آندھی کو 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی، انگلش ٹیم کی جانب سے 385 رنز کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی،دوسری اننگ میں انگلش آف سپنر شعیب بشیر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 416 اور دوسری میں 425 رنز بنائے تھے، اولے پاپ، ہیری بروک اور جو روٹ نے سنچریاں سکور کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ ٹی 20، پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی