وکی کوشل کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کون؟ اداکار نے بتا دیا

Jul 22, 2024 | 00:46:AM
وکی کوشل کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کون؟ اداکار نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے کیارا ایڈوانی کو بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا ہے۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں وکی کوشل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہر فلم میں کیارا ایڈوانی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، کیارا کے ساتھ ان کے کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا اور ان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بہت خوب ملتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر فلم کی پیشکش قبول کرتے ہوئے سوچتے ہیں کہ اگر اس فلم میں کیارا ہوتی تو مزہ آجاتا۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا

واضح رہے کہ وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈنیوز‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور وہ اپنی اگلی فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔