گوجرانوالہ: پی ٹی آئی  رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر گرفتار

Jul 22, 2024 | 18:00:PM
گوجرانوالہ: پی ٹی آئی  رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر گرفتار
کیپشن: شبیر مہر پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہداقبال) گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر مہر کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانولہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  رہنما اور سابق ایم پی اے شبیر مہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کو تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، شبیر مہر کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم شبیر مہر  کو سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر فاضل عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت پیشی کے موقع پر گوجرانوالہ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی مینار پاکستان پر ’یوم صدر‘ تقریب منانے کی درخواست

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبیر مہر 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں نامزد ہیں۔