قائمہ کمیٹی نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں سمیت 24 اداروں کی نجکار ی کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے بجلی سمیت24اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی منظوری دی،ان 24اداروں میں بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں نجکاری کمیشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کیا گیا، نجکاری کے زیر التواء کیسز کے حل کے لیے ٹربیونلز قائم کرنے کی ترمیم بھی کی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ہائیکورٹ کی جگہ نجکاری کے ٹربیونلز زیر التواء کیسز کی سماعت کریں گی، عدالتوں میں نجکاری کیسز میں بے جا تاخیر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی 69ویں سالگرہ ، پیپلز پارٹی کا مینار پاکستان پر منانے کا فیصلہ