آج کی پولیس ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا: عمر ایوب

Jul 22, 2024 | 19:51:PM
آج کی پولیس ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا: عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مرکزی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج کی پولیس ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگوکی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا آپریشن سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی، حکومت کی جانب سے بریفنگ نہیں دی گئی، ہم نہیں چاہتے،ہماری فوج کمزور ہو، رؤف حسن کی رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ روف حسین کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ موجود تھا، پی ٹی آئی دہشت گردی کی ہر جگہ مذمت کرتی ہے، ہم بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، حکومت جو بھی آپریشن کرنا چاہتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، ہمیں آپریشن عزم استحکام پر تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی، ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا جارہا ہے،ہمارے ممبران اسمبلی کو لالچ دیا جارہا ہے، روف حسن کے لیے تمام قانونی کارروائی کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انہیں ہضم نہیں ہورہا، پولیس کی آج کی ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، ہماری ایجنسیز سے برداشت نہیں ہو رہا کہ پی ٹی آئی کو یہ نشستیں کیوں دی جا رہی ہیں، بانی تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں قانون کی پاسداری سے ملک ترقی کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی اس وقت معیشت کی گروتھ 6 فیصد تھی، پی ڈی ایم حکومت میں معیشت کی گروتھ منفی میں چلی گئی تھی۔

عمرایوب نے مزید کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی ہر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز چل رہے ہیں، پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کروایا، عوام نے پی ٹی آئی کو فارم 45 پر کامیاب کروایا ، 125سیٹیں ملیں، 450 ارب کی گندم درآمد پر کمیشن بنایا گیا، کاشتکاروں کے خون پیسینے کا معاوضہ چھینا گیا، ایران سے 550 ارب روپے کا پیڑول سمگل ہو کر پاکستان آتا ہے، پٹرول اسمگل کرنے والوں کو ٹارگٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمے میں اہم پی ٹی آئی رہنما گرفتار

عمر ایوب نے حکوقت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کیسے اسمگل ہورہی ہیں؟ دیجیٹل دہشت گردی کے خلاف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ہمارے خلاف قوانین کا استعمال ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی ار کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، جن ملکوں کی مثالیں دی گیں وہاں ڈکٹیٹر شپ تھی، آج بے نامی اکاؤنٹس کی بھی بات کی گئی بے نامی اکاونٹس کا پہلے وزیراعظم سے پوچھا جائے۔