خان یونس کے پناہ گزینوں پرجارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے،وزیراعظم

Jul 22, 2024 | 21:11:PM
خان یونس کے پناہ گزینوں پرجارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے،وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے،نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلا کا موقع بھی نہ دیا گیا۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی 69ویں سالگرہ ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا