تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے،عظمیٰ بخاری نے تنقید کی نشتر چلا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے، خود ہی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کراتے خود ہی اسمبلی کے گیٹ پر تماشا لگاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے نالائق ترین اپوزیشن ملی ہے جو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کراتے خود ہی اسمبلی کے گیٹ پر تماشا لگاتے ہیں اگر اسمبلی کے گیٹ پر تماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کروایا؟اپوزیشن کی ریکوزیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے،ان کا کہناتھاکہ 9 مئی کے جن دہشتگردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی اور دشنام تراشی کر رہے ہیں،اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے۔
انہو ںنے مزید کہا کہ 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے، یہ ٹولہ ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبہ بن چکا ہے،جب تک اس فسادی اور انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آج کی پولیس ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا: عمر ایوب