اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان ’ٹیڑھی نظروں‘ سے کسے دیکھ رہے تھے؟ویڈیو وائرل

Jul 22, 2024 | 21:27:PM
اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان ’ٹیڑھی نظروں‘ سے کسے دیکھ رہے تھے؟ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی  میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ٹیڑھی نظروں سے دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

 اننت امبانی کی شادی کی تقریب جہاں وائرل تھی، وہیں اب سیلیبریٹیز سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں،حال ہی میں بالی وُڈ اداکار سلمان خان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں سلمان خان ٹیڑھی نظروں سے کسی کو تک رہے تھے،اسی تقریب میں سرخ جوڑا پہنے کم کارڈیشن بھی موجود تھیں لیکن سلمان خان آنکھیں اچانک جیسے کم کیارڈیشن پر آ کر ٹھہر سی گئی ہوں,ویڈیو ریڈ اٹ صارف کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے مکیش امبانی کم کارڈیشن کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، اسی دوران سلمان خان کم کارڈیشن کو تکتے دکھائی دیے۔

 واضح رہے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی گزشتہ ہفتے ممبئی میں انجام پائی تھی، جہاں دنیا بھر سے معروف کاروباری، شوبز، سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  نتاشا سے طلاق کے بعد ہاردک اور اننیا پانڈے میں قربتیں