(انور عباس) ایران کے نومنتخب صدر مسعود ہزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایران کے نو منتخب صدر کے عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کریں گے, نو منتخب ایرانی صدر مسعود ہزیشکیان کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب 30 جولائی کو منعقد ہو گی, ایران کی جانب سے باقائدہ طور پر پاکستانی قیادت کو عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خان یونس کے پناہ گزینوں پرجارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے،وزیراعظم
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نو منتخب ایرانی صدر مسعود ہزیشکیان کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اسناد پیش کرنے کی تقریب 28 جولائی کو منعقد ہو گی, مسعود پزیشکیان نے صدارتی انتخابات میں حریف سعید جلیلی کو شکست دی, نو منتخب ایرانی صدر کو 16 ملین ووٹ ڈالے گئے جو کہ 54 فیصد تھے۔