فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں ختم،انسٹاگرام سٹوری وائرل

Jul 22, 2024 | 22:52:PM
فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں ختم،انسٹاگرام سٹوری وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ زینب سے علیحدگی کی افواہوں کو ختم کر دیا۔

اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی جب کہ کئی صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تاہم اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور انسٹاگرام پر بھی شادی اور شادی کے بعد شیئر کردہ تصویر جو آرکائیو کردی گئی تھی وہ دوبارہ ری سٹور کر لی، انہوں نے سٹوری پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے کئی انٹرٹینمنٹ پیجز نے بھی فیروز کی تصاویر ہٹانے سے متعلق خبر شیئر کی جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے تبصرے کیے۔

  کچھ صارفین نے اسے اداکار کا نجی معاملہ ہونے پر انہیں تنہا چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کسی بھی وجہ سے تصاویر آرکائیو کی جاسکتی ہیں، اس میں کوئی بڑی بات نہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان کی اس حرکت کو پبلک اسٹنٹ قرار دیا اور کہا کہ فیروز خان چاہتے ہیں کہ ہر وقت ان پر لوگوں کی توجہ مرکوز رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’لڑکا کمال رہے‘‘ اننت امبانی کی شادی میں سلمان خان ’ٹیڑھی نظروں‘ سے کسے دیکھ رہے تھے؟ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی جو ستمبر 2022 میں گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی، اس جوڑے کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، عدالت نے طلاق کے بعد بیٹے کی تحویل فیروز خان جب کہ بیٹی کی تحویل والدہ علیزے رضا کے سپرد کی۔

خیال رہے کہ پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ کے آغاز میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔