صارف کا تعزیتی پیغام، بھارتی اداکار کو ٹوئٹ کرنی پڑ گئی

’میں زندہ ہوں یار‘

Jul 22, 2024 | 23:08:PM
صارف کا تعزیتی پیغام، بھارتی اداکار کو ٹوئٹ کرنی پڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار دیوین بھوجانی نے سوشل میڈیا صارف کی تعزیتی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں زندہ ہوں یار‘۔

بھارتی اداکار دیوین بھوجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا جو کہ مائیکرو سافٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز میں خرابی سے متعلق بننے والی میمز  سے متعلق تھا، اس پوسٹ پر ایک صارف نے ان کی کامیڈی کی تعریف کرتے ہوئے تعزیت کر ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں ختم،انسٹاگرام سٹوری وائرل

صارف کی جانب سے تعزیت کرنے پر اداکار دیوین بھوجانی نے فوری ٹوئٹ کی اور کہا کہ ’’ہیلو ہیلو ہیلو میں زندہ ہوں یار‘‘۔

بھارتی اداکار کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا۔