مداحوں کیلئے اچھی خبر! سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد پھر ساتھ آنے کیلئے تیار

Jul 22, 2024 | 23:18:PM
مداحوں کیلئے اچھی خبر! سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد پھر ساتھ آنے کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور سنجے دت کے پرستاروں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، دونوں سپر سٹار 12 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ سکرین پر نظر آنے کےلیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ کے سپرسٹار اداکار سلمان خان اور سنجے دت آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم ’سن آف سردار‘ میں نظر آئے جہاں سنجے دت مرکزی کردار جبکہ سلمان خان ان کے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیئے تھے، تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں سٹارز پھر سے ایک ساتھ  گیت ’نظر پھر سے ایک‘ میں نظر آئیں گے، یہ گانا گلوکار اے پی ڈھلوں کی میوزک ویڈیو ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے تیار ہیں، سلمان کے فارم ہاؤس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صارف کا تعزیتی پیغام، بھارتی اداکار کو ٹوئٹ کرنی پڑ گئی

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ’ساجن‘، ’چل میرے بھائی‘اور یہ ہے جلوہ جیسی نامور فلموں میں ایک ساتھ کام اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔