نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا میں موج مستی, ویڈیوز وائرل

Jul 22, 2024 | 23:31:PM
نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا میں موج مستی, ویڈیوز وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا میں موج مستی کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی بیٹے اگستیا کے ہمراہ چند ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ سربیا کی سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ویڈیو میں انہیں بیٹے کے ساتھ مختلف جانوروں کو کھانا کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو میں انہیں گروسری شاپنگ کرتے ہوئے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں سربین اداکارہ اپنے پالتو کتے اور بیٹے کے ساتھ اس کی سائیکل پر موج مستی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی، 2020 میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب ان کی شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہو سکی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پرستاروں کا انتظار ختم! سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد پھر ساتھ آنے کیلئے تیار

خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریباً 4 سال کا بیٹا ’اگستیا’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔